حیدرآباد۔ یکم ستمبر (اعتماد نیوز) آج ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ
کی موجودگی میں کانگریس کے ایلیندو حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے کناکیا اور
ضلع کھمم کے وائرا کے رکن اسمبلی مدن لعل ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ اسکے
علاوہ کانگریس کے تین
ارکان قانون ساز وینکٹ راؤ ‘ راجیشور راؤ اور یادو
ریڈی بھی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر
داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ کھمم میں تلگو دیشم خالی ہوچکی ہے۔ انہوں
نے دعوی کیا کہ کے سی آر کی وجہ سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن ہے۔